24 جون 2013 - 19:30
صدر: پٹروليم ٹکنالوجي ميں ايران کي پيشرفت

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ایران بہت جلد پيٹرول برآمد کرنےوالا ملک بن جائے گا-

ابنا: يہ بات انہوں نے لاوان ريفائينري  کے چودہ توسيعي منصوبوں کي افتتاح تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي-صدر احمدي نژاد نے کہا کہ مذکورہ پيٹروکيمکل کمپلکس کي  ترقي اور خيليج فارس اسٹار آئل ريفائنري کي توسيع سے ايران پيٹرول برآمد کرنے کے قابل ہوجائے گا-صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني ماہرين آج مہارت کي بلند چوٹيوں پر پہنچ گئے ہيں اور  وہ پيٹرو کيمکل کے ميدان ميں پوري دنيا کو اپني خدمات فراہم کرسکتے ہيں-ايران کے صدر نے يہ بات بھي زور ديکر کہي کہ ايران نے اپنے اندروني وسائل  اور افرادي قوت سے کام ليتےہوئے پيٹرول کي صفائي کے کام کو ترقي دي ہے اور آج ايران کو پيٹرول باہر سے درآمد کرنے کي ضرورت نہيں ہے-......./169